2 منزلہ مکان سمندر میں جا گرا، ویڈیو وائرل

August 03, 2021


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دو منزلہ مکان سمندر میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ ویڈیو جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمندر کی زور دار لہریں گھر کی بنیادوں سے ٹکرا رہی ہیں جو مستقل ٹکراؤ سے کمزور ہوچکی ہیں، دیکھتے ہی دیکھتے دو منزلہ مکان اپنی جگہ چھوڑ دیتا ہے اور دھماکے سے سمندر میں جا گرتا ہے۔