قائم علی شاہ کورونا کا شکار

August 03, 2021


پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

قائم علی شاہ کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے حوالے سے ان کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ کراچی کی عدالت میں پیش کی ہے۔

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ قائم علی شاہ علیل ہیں پیش نہیں ہو سکتے، لہٰذا انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔