ویکسین ہمیں شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے، ڈاکٹر فاؤچی

August 03, 2021


امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہویکسین ہمیں بیمار ہوکر اسپتال پہنچنے، شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین وہی کام کررہی ہے جو ہم چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیٹڈ افراد میں بغیر علامات یامعمولی علامات والا کورونا ہوسکتا ہے، مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنےکی شرح 1فیصد سے بھی کم ہے۔