• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فاؤچی کے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھارت کو اہم مشورے

امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے بھارت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم مشورے دے دیے۔

ڈاکٹر فاؤچی نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ بھارت میں چند ہفتوں کا فوری لاک ڈاؤن کورونا پھیلاؤ روک سکتا ہے، بھارت کچھ فوری اور کچھ طویل وقفےکےمنصوبوں پرعمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں تین مراحل پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کورونا ویکسین، آکسیجن ، طبی سہولیات کی فراہمی ، ایمرجنسی گروپ بنائےجائیں۔

ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ بھارت چین کی طرز پر جنگی بنیادوں پر اسپتالوں کے ایمرجنسی یونٹس بنائے، بھارت کو عالمی طبی تنظیموں اور دیگر ممالک سے مشورہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

تازہ ترین