ٹوکیو اولمپکس، بیلجیم بھارت کو ہرا کر ہاکی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

August 03, 2021

ٹوکیو اولمپکس میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میںبیلجیم بھارت کو ہرا کر ہاکی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

بیلجیم نے سیمی فائنل میں بھارت کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

واضح رہے کہ ہاکی کا دوسرا سیمی فائنل جرمنی اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا۔