اولمپکس ولیج میں کورونا کے مزید 17 نئے کیسز سامنے آگئے ۔
جاپان کے وزیر اعظم سوگا اور اولمپک آرگنائزرز نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ یہ ٹوکیو میں کووڈ کا نیا پھیلاؤ اولمپکس کی وجہ سے ہے۔
سوگا کا کہنا تھا کہ ٹوکیو میں پھیلنے والا وائرس ڈیلٹا ویرینٹ ہے جبکہ اولمپک ولیج سے اس کا کوئی تعلق نہیں لیکن جس طرح سے وائر س پھیل رہا ہے ، اس سے انہیں ڈر ہے کہ ا سپتالوں میں دباو بڑھے گا ۔
جاپان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسٹیٹ ایمرجنسی میں اکتیس اگست تک توسع کردی گئی ہے۔