تیزی سے صحتیاب ہورہی ہوں، مریم نواز

August 03, 2021

کورونا کا شکار پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے اس موذی مرض کو شکست دے رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کے صحت کے حوالے سے سوال کا جواب دیا کہ ’الحمداللہ، صحتیابی کی جانب گامزن ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا تھا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔