طالب علم کا اغوا و قتل، ملزم کو عمر قید

August 04, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی نے بحریہ یونیورسٹی کے طالب علم بلال رضوان کے قتل اور اغواء کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم نعمان قریشی کو عمر قید کی سزا سنادی۔عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم دس لاکھ روپے مقتول کے ورثاکو ادا کرے گا، عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر ایک ملزم عدیل الرحمان کو بری کردیا۔