کشمیری حق خودارادیت کی جدو جہد رکھیں گے،شاہد گھمن

August 04, 2021

ہمبرگ(پ ر) تحریک کشمیر جرمنی ہمبرگ کے صدر ریاض شاہد گھمن اورصدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ جرمنی رانا عامرمحمود نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370کے خاتمے کے خلاف7 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا اور جرمنی کے شہر ہمبرگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، بھارت نے جو راستہ اختیار کر رکھا اس سے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے ۔ کشمیری اپنے حق خودارایت کے لیے جدو جہد رکھیں گے کشمیری اپنے حق خودارایت کے لیے جدو جہد رکھیں گےاور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا، بھارت کی سازشیں مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کر سکتیں، کشمیری اپنے حق خودارایت کے لیے جدو جہد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019کو نریندر مودی نے جو اقدامات کیے ہیں یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کشمیریوں نے اسے تسلیم نہیں کیا ،دوسال سے کشمیر ی مشکل ترین حالات سے گذر رہے ہیں، کرفیو مسلسل لاک ڈائون کے نتیجے میں حالات انتہائی سنگین صورت حال اختیارات کر چکے ہیں، مشکل اور نامساعد حالات اور ساری حریت کانفرنس گھروں اور جیلوں میں بند ہونے کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے کہا خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور مستقل حل سے وابستہ ہے۔بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ کشمیر سے اپنی فوج کو نکال کر کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔