ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئےامام بارگاہوں میں موک ایکسرسائز

August 04, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر )کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے امام بارگاہ ہیرا حیدریہ اور امام بارگاہ باب الحوائج میں موک ایکسرسائز کی گئی۔ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، فرانزک سائنس، سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں نے شرکت کی۔