طویل مشاورت کے بعد عبدالقیوم نیازی کو نامزد کیا، فواد چوہدری

August 04, 2021

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےعبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہطویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیراعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل اے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عبدالقیوم نیازی متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقیوم نیازی کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔