سراج الحق کا پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت

August 04, 2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی جانب سے پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ عوام کے جان و مال عزت کی حفاظت کے لیے پولیس افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم شہدائے پولیس کے ورثا ء کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت شہداء کے خاندانوں کی سرپرستی کرے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے محکمہ پولیس میں بہتری کے لیے اصلاحات لانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔