ملک پر اے ٹی ایم ٹولہ مسلط ہے، مریم اورنگ زیب

August 04, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ملک پر تین سال سے جھوٹا اے ٹی ایمز ٹولہ مسلط ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی گئی، آئی ایم ایف کا پروگرام فیل ہوچکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن کے بعد ایک تماشہ جاری ہے، مہنگائی اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانے کے لیے ن سے ش نکلنے کی کہانیاں سنائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں آئین، قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک ہی بیانیہ ہے۔