فراڈیئے نے بنک انویسٹی گیٹر ظاہر کر کے 9000 پونڈ سے محروم کر دیا

August 05, 2021

لندن ( پی اے ) بنک فراڈ انویسٹی گیٹر کا دعویٰ کرنے والے فراڈیئے نے مارک وہیلر کو ٹیلی فون کال پر بتایا کہ اس کے بنک اکائونٹ سے مشکوک ٹرانزکشن ہو رہی ہے تو اس پر وہ قدرتی طور پر چوکنا ہو گیا لیکن وہ انویٹسی گیٹر دراصل فراڈیہ تھا اور اس کال کی وجہ سے 62 سالہ شخص کے اکائونٹ سے 9000 پونڈ چوری کر لیے گئے۔ جب اس نے اس وافعہ کو اپنے بنک کو رپورٹ کیا تو ابتدائی رسپانس اچھا تھا لیکن بعد میں صورتحال تیزی سے تلخ ہو گئی۔ مارک وہیلر کا کہنا ہے کہ وہ ان کئی فراڈ وکٹمز میں سے ہے جن کو بنک کی جانب سے معمولی سی سپوہرٹ فراہم کی گئی ۔ کنزیومر گروپ وچ کا کہنا ہے کہ اس نے رپورٹ کیا ہے کہ فراڈ کے بہت سے وکٹمزکو سکیم کا شکار ہونے کے بعد بنک کو رپورٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ان میں ایچ ایس بی سی کا ایک کسٹمر بھی شامل تھا جس کو سات گھنٹے تک ہولڈ رکھا گیا جس پر اس کا فون بل 50 پونڈ آیا۔ کنزیومر گروپ وچ منی ایڈیٹر جینی راس کا کہنا ہے کہ فراڈ ک متاثرین پر تباہ کن اثرات ہو سکتے ہیں۔ جب بنک فراڈ وکٹمرکوموثر سپورٹ فراہم کرنے مں ناکام رہتا ہے تو بھر یہ صورت حال متاثرین کیلئے ڈرائونا خواب بن جاتی ہے۔ اور فرمز کی جانب سے لوگوں کو ایسی معلومات کی فراہمی کا فقدان کہ وہ خود کو کیسے فراڈیوں سے محفوط رکھ سکتے ہیں حالات کو مزید تباہ کن بنا دیتا ہے اور اس سے فراڈییے اور سکیمرز انکسٹمرز کو دوسری بار بے رحمانہ انداز میں نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ۔ کنزیومر گروپ وچ نے پے منٹس ریگولیٹر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام پے منٹس پرووائیڈرز کیلئے لازمی ری امبرسمنٹ سکیم متعارف کروائی جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ تمام کسٹمرز جب اپنا پیسہ واپس حاصل کرنے کیلئے اپلائی کریں تو ان کے ساتھ مسلسل منصفانہ برتائو کیا جائے ۔ بنک فراڈ انویسٹی گیٹر کی جانب سے کال نے مارک وہیلر کو تباہ کر دیا جب اس نے اس سے یہ پوچھا کہ کیا اب بھی اس کے پاس بنک کارڈز ہیں تو رچمنڈ سے تعلق رکھنے والے مارک وہیلر نے کہا کہ وہ محسوس کرتا ہے کہ اس کی جیکٹ سے ویلٹ چوری ہو گیا۔ اس نے کہا کہ اسے بتایا گیا کہ اس رقم کی واپسی کیلئے اسے فون پر اپنا کارڈ پن درج کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اس نےکہا کہ اس سے جو کچھ کہا گیا اس نے اس کے مطابق کیا لیکن کالز نے مارک وہیبلر کی رقم چوری کر لی ۔ مارک وہیلر نے کہا کہ انویسٹی گیشن کو التوا میں ڈالتے ہوئے میرا بنک اکائونٹ معطل کر دیا گیا جو کہ میں سمجھ گیا ۔ مارک وہیلر نے کہا کہ لائیڈز نے پہلے سے موجود سٹینڈرڈز آرڈرز اور ڈائریکٹ قرض ادا کرنے سے انکار کر دیا اور مجھے پنالٹی چارجز کی دھمکیاں دی گئیں۔ بنک نے ابتدا میں کہا تھا کہ وہ اسے ری فنڈ نہیں کرے گا لیکن بعد میں اسے احساس ہوا کہ کاؤنٹر پر برانچ ودڈرال کوئی پن استعمال کیے بغیر ہوا تھا تاہم اس نے کنزیومر گروپ وچ کے چیلنج کیے جانے تک کیش مشین سے نکالے گئے 1000 پونڈ واپس کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ لائیڈز بنک کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں مارک وہیلرکے سیکم کا نشانہ بننے پر ان کے ساتھ گہری ہمدردی ہے ہام نے ان کے اس کیس کے مخصوص حالات پر غور کیا ہے اور ان کی آئوٹ سٹینڈنگ رقم واپس کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا بنک کبھی آپ کا پن طلب نہیں کرے گا ۔ اگر آپ سے کوئی ایسی بات کہے تو آپ اس کے فراڈ ہونے کے بارے میں چوکنا ہو جائیں ۔ ایک اور کیس میں ڈیون سے تعلق رکھنے والی جولی 3900 پونڈ کی رقم سے اس وقت محروم ہو گئی جب فراڈیئے نے خود کو اس کا بینک ظاہر کیا جولی کو اپنے بنک سے سات گھنٹے طویل انتظار کرنا پڑا۔ جس سے اس کا فون بل 50 پونڈ ہو گیا۔ پراسس بہت طویل ہونے کی وجہ سے اس کے لینڈ لائن پرووائیڈر نے عارضی طور پر لائن منقطع کر دی تھی ۔ کنزیومر گروپ وچ نے کہا کہ اس کے دھوکہ دہی کی اطلاع دینے کے بعد اس کے بنک ایچ ایس بی سی نے اس سے چار دن میں رابطہ کیا اور اسے بتایا کہ اس کو رقم ری فنڈ کر دی جائے گی۔ اس کا کہنا تھاکہ میں سکیمرز کے سلسلے میں ایچ ایس بی سی کو مورد الزام نہیں تھہراتی لیکن فون پر بنک مکمل طور پر ناقابل رسائی ہے۔ فراڈ وکٹم جولی نے کہا کہ میں انتہائی خوفزدہ تھی کیونکہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ فراڈیوں نے کون سی معلومات حاصل کر لی ہیں۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ آیا وہ میری کارڈ تفصیلات بھی حاصل کر سکتے ہیں یا وہ میرے لیپ ٹاپ سے کچھ اورمعلومات بھی لے سکتے ہیں۔ ایچ ایس بی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی کیس کی انویسٹی گیشن کرتے وقت ہمدردی اور سمجھداری کے ساتھ کارروائی کرتے ہیں اور ہم اپنے کسٹمرز کیلئے منصفانہ اور خاطر خواہ نتیجے کو یقینی بنانے کیلئے جانفشانی سےکام کرتے ہیں۔ اور انہیں مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے میں مدد کیلئے مناسب معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔ نہوں نے کہا کہ ہم اپنے آپریشنز پر مسلسلنظرثانی کرتے ہیں اور اپنے کسٹمرز کی بہتر پروٹیکشن کیلئے ہمیشہ مواقع تلاش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں فراڈ اور سکیمز کو رپورٹ کرنے کے طریقہ کار میں بہتری پیدا کی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ عام طور پر منٹوں میں فراڈ یا سکیم ک ے بارے میں رپورٹ کر سکتے ہیں۔ فراڈ یا سکیم کی صورت میں بنک کو فوری کال کریں اور درست کال نمبر کیلئے بنک کی ویب سائٹ کو چیک کریں ۔ اگر فراڈ میں آپ ککی کوئی ذاتی معلومات شامل ہیں تو پھر فراڈ پریوینشن آرگنائزیشن سی آئی ایف اے ایس کے ساتھ پروٹیکٹیو رجسٹریشن پر سائن اپ کریں جس کی لاگت دو سال کیلئے 25 پونڈ ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر فراڈ کی وجہ سے آپ کا کوئی اکائونٹ متاثر ہوا ہے تو پھر آپ پاس ورڈ کو لازمی تبدیل کریں ۔ جہاں ممکن ہو وہاں پروٹیکشن کی ایک اور سطح کیلئے ٹو فیکٹر اتھنٹیکیشن کو سیٹ کریں ۔ فراڈ اور سکیم کے لوگوں کی داماغی صحت پر زبردست اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ فراڈ اور سیکم متاثرہ کسٹمرز کو مدد فراہم کرنے کیلئے مائنڈ اینڈ وکٹم سپورٹ کی خفیہ ہیلپ لائنز دستیاب ہیں ۔