اسکاٹ لینڈ میں لہروں سے بجلی بنانے والی ٹربائن فعال

August 05, 2021

ایڈنبرا ( نیوز ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں سمندری لہروں سے بجلی بنانے والی دنیا کی طاقتور ترین پن چکی نے کام شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سمندری پن چکی نے پیداوار شروع کردی ہے۔ خوبصورت ڈیزائن والی اس پن چکی کا وزن 680 ٹن ہے، جو 15 برس تک 2 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کرے گی۔ اسکاٹ لینڈ کے ساحلوں سے فاصلے پر نصب پن چکی کو آربیٹل او 2کا نام دیا گیا ہے، جس پر 10 سال سے تحقیق جاری تھی اور اس کی مکمل تیاری اور تنصیب میں 18 ماہ لگے۔ ا سے مئی میں سمندر میں اتارا گیا تھا۔