نیٹو کا افغانستان کو فوجی سازوسامان کی ترسیل بڑھانے کا فیصلہ

August 05, 2021

برسلز(نمائندہ جنگ ) نیٹو نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو فوجی سازوسامان کی ترسیل میں اضافہ کر رہا ہے۔ یہ اعلان نیٹو کی جانب سے اس کی ترجمان Oana Lungescu نے نیٹو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر جاری کیا۔ ترجمان کے مطابق اس سال میں ابتک نیٹو نے افغان فورسز کو 70 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی سپلائی اور آلات عطیہ کیے ہیں۔ ان میں طبی سامان سے لے کرآئی ٹیک آلات بھی شامل ہیں۔