آج کے دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،راجہ یاسرہمایوں

August 05, 2021

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے پی این وائی ٹریننگ کے پانچویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورٹریننگ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرراجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ آج کے دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ آئی ٹی کے شعبے میں مہارت حاصل کر کے نہ صرف باعزت روزگار حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ گھر بیٹھے ای بزنس کے ذریعے اچھی آمدن حاصل کی جا سکتی ہے۔