ٹیلی گرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا

August 05, 2021

موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے گروپ ویڈیو کالنگ کا نیافیچر متعارف کروایا ہے جس میں 30 افراد براہ راست شریک ہوکر گفتگو کر سکیں گے اور ساتھ ہی 970 دیگر افراد اس ویڈیو کال میں بطور ناظرین شرکت کرسکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جون میں ویڈیو کالنگ فیچر لانچ کرنے کے بعد ان کی زیادہ سے زیادہ افراد کو گروپ ویڈیو کال میں شریک کرنے کی کوشش تھی تاکہ صارفین ریزولوشن پر ویڈیو دیکھ سکیں جس کی تعداد مستقبل کی اپ گریڈ پالیسی میں بڑھائی جائے گی۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین اب اپنے بھیجے گئے پیغامات کو ایک دن کے بجائے ایک ماہ یا ایک ہفتے کے بعد آٹو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔