برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالنے کے فیصلے پر تنقید

August 05, 2021

برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

ناز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر بھی تاخیر کی۔ بھارت کو تاخیر سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے کی وجہ سے برطانیہ کو ڈیلٹا ویریئنٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پھیلاؤ کی کم شرح کے باوجود پاکستان کو مسلسل ریڈ لسٹ میں رکھا جارہا ہے۔

ناز شاہ نے مزید کہا کہ حکومتی فیصلہ سیاسی بنیادوں پر مبنی ہے، سائنس کو بدستور نظر انداز کیا گیا۔