اسرائیلی فضائیہ کا 7 سال میں لبنان پر پہلا حملہ

August 06, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی فضائیہ نے سرحد پارسے راکٹ فائر ہونے پرسات سالوں میں لبنان پر پہلا حملہ کیا۔لبنان نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اوراسے اسرائیلی حکمت عملی میں تبدیلی سے تعبیر کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے فریقین سے پرامن رہنے پر زور دیاہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے مطابق لبنان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے انفراسٹرکچر اورایسے مقامات کو نشانہ بنایاجہاں سے راکٹ فائرکیے گئے۔