کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کتنے وقفے سے لگوائی جائے؟

August 09, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین کی دوسری خوراک میں وقفے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتادیا۔

ویکسین کی دوسری خوراک کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کسی بھی وقت کم از کم وقفہ ختم ہونے پر لگوا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں ، سائنو ویک اور اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے1166سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں۔