• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کیا ہیں؟

وزارتِ صحت نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد میں سامنے آنے والے منفی اثرات کی رپورٹ جاری کردی۔

وزارتِ صحت کی جانب سے 15 مئی تک لگائی گئی ویکیسن کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے 38لاکھ افرادمیں سے صرف 4ہزار 329  افراد میں منفی اثرات سامنے آئے، منفی اثرات والے 35 اعشاریہ 7 فیصد افراد کو بخار یا کپکپی کی شکایت تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویکسین لگوانے والے 33 اعشاریہ ایک فیصدافراد کو انجکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایات تھیں،15 اعشاریہ 4 فیصد منفی اثرات والے افراد کو سر درد،جسم میں درد اور فلو کی شکایات ہوئیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ویکسین لگوانے والے6 اعشاریہ 7 فیصد افرادکو ڈائیریا، 8اعشاریہ 9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔

تازہ ترین