کے پی ایل سیزن 1: محمد وسیم جونیئر پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر

August 09, 2021

کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے سیزن میں پہلی ہیٹ ٹرک سامنے آگئی۔

مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

کے پی ایل کا ساتواں میچ مظفر آباد ٹائیگرز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اپنے نام کرلی۔

راولاکوٹ کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو وسیم جونیئر نے دوسرے ہی اوور میں پویلین لوٹا دیا۔