مظفر آباد اسٹیڈیم میں پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میچز بھی ہونے چاہئیں ، حسین طلعت

August 14, 2021

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کے حسین طلعت کا کہنا ہے کہ مظفر آباد اسٹیڈیم میں پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز بھی ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مظفر آباد اسٹیڈیم کا سنا تھا اب پہلی مرتبہ کھیلنے کا موقع ملا ہے یہاں کی خوبصورتی نے بہت متاثر کیا ہے پچز بھی بہت اچھی تیار ہوئی ہیں۔

بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین حسین طلعت نے کہا کہ کے پی ایل مقامی نوجوانوں کی لیگ ہے کشمیر اور یہاں کے کرکٹرز کو فائدہ ہو گا، ٹیلنٹ اچھا ہے ٹیلنٹ سامنے آئے گا ، سیاحت کے فروغ کے لئے کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے سیاحت بڑھے گی تو معیشت بہتر ہو گی۔

حسین طلعت بھی قومی ٹیم میں کم بیک کے لیے کوشاں ہیں کہتے ہیں کہ میرا ہمیشہ ایک گول میچ وننگ پرفارمنس دینا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں کھیلوں لیگز یا کلب کرکٹ کھیلوں مقصد ٹیم کو جتوانا ہوتا ہے اسی کے لئے کوشش اور محنت کرتا ہوں۔