لاہور کے آزادی فلائی اوور پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی

August 17, 2021

لاہور میں 14 اگست کے روز آزادی فلائی اوور پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ سامنے آگیا۔

آزادی فلائی اوور پر نامعلوم خاتون کے ساتھ متعدد نوجوانوں نے بدتمیری کی۔

درجنوں افراد نہتی خاتون کو تنگ اور ہراساں کرتے رہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آوارہ لڑکوں نے ٹک ٹاک بنانے والی خاتون کو گھیر لیا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔

اس موقع پر پولیس کا نام و نشان تک نہ تھا، خاتون کو دیر تک ہجوم ہراساں کرتا رہا۔ تاہم وہاں موجود ایک شخص نے خاتون کو نکالا اور شرپسندوں کو دور کیا۔

خاتون کی شناخت نہ ہو سکی، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔