ایف بی آر کا پی سی بی کو 70 کروڑ انکم ٹیکس کا نوٹس

May 10, 2016

ایف بی آر حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ کرانے پر 70 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادائیگی کا حتمی نوٹس بھجوادیا ہے۔

نوٹس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے پی سی بی کو کروڑوں روپے آمدنی ہوئی، لہٰذا اس کے ذمے 70 کروڑ روپے انکم ٹیکس بنتا ہے جو ادا نہیں کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس نوٹس کو حتمی سمجھا جائے اور فوری ادائیگی کی جائے وگرنہ کسی بھی وقت پی سی بی کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے۔