شنیرا کا وسیم اکرم کو کرپٹ کہنے والے صارف کو کرارا جواب

August 26, 2021

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اُن کے شوہر اور اہلخانہ کو کرپٹ کہنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری سُنادی۔

گزشتہ روز شنیرا اکرم نے اپنے شوہر وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کرکٹ! عائلہ کے نام کے ساتھ جُڑی ہے، عائلہ کے خون میں ہے۔‘

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’آئیے دیکھتے ہیں کہ کرکٹ کا جادو عائلہ کی رگوں میں چلتا ہے یا نہیں۔‘

شنیرا کے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ کرپشن بھی خون میں شامل ہے۔‘


صارف کے اس نفرت انگیز جواب پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے خوب کھری کھری سُنائی۔

شنیرا نے کہا کہ ’آپ کی ہمت کتنی ہے کہ آپ ہماری زندگیوں پر جھوٹے تبصرے کررہے ہو۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں آپ کو موقع دیتی ہوں کہ یہ بات آپ میرے منہ میرے سامنے کھڑے ہوکر بولیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وسیم اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کِٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش تھی۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’عائلہ اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔‘

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ روز ہی میلبورن پہنچے ہیں۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔