• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری بیٹی کے خون میں کرکٹ ہے: شنیرا اکرم

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ اُن کی بیٹی کے خون میں کرکٹ کا جنون ہے۔

گزشتہ روز وسیم اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کِٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش تھی۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’عائلہ اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔‘

اب شنیرا کی جانب سے وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیا گیا ہے، اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کرکٹ! عائلہ کے نام کے ساتھ جُڑی ہے، عائلہ کے خون میں ہے۔‘

شنیرا نے لکھا کہ ’آئیے دیکھتے ہیں کہ کرکٹ کا جادو عائلہ کی رگوں میں چلتا ہے یا نہیں۔‘

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ روز ہی میلبورن پہنچے ہیں۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین