آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چین کے سفیر کی ملاقات

August 31, 2021


آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چینی سفیر کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔