بتایا جائے کتنے امریکی اور نیٹو فوجیوں کو ویزا دیا گیا؟ رضا ربانی

August 31, 2021

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے کہ کتنے امریکی اور نیٹو فوجیو کو ویزا دیا گیا ہے؟

انہوں نے ایک بیان میں سوال اٹھایا کہ حکومت بتائے امریکی اورنیٹو فوجی اہلکار کتنے عرصے پاکستان میں قیام کریں گے؟

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ کیا گارنٹی ہے کہ کابل سے اسلام آباد آنے والے امریکی فوجی پاکستان چھوڑ جائیں گے؟

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرے۔