اسلام آباد ایشیاء کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار

September 03, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایشیاء کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے بھی نمبیو کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست شیئر کی۔

دنیا کے محفوظ ترین شہروں پر نظر رکھنے والے ادارے نے رواں برس کی پہلی سہہ ماہی میں ایشیاء کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ۔

فہرست میں اسلام آباد کو جنوبی ایشیاء کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے محفوظ ترین شہروں اور ممالک کا ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے نمبیو کی جانب سے جاری 2021 کی ابتدائی 6 ماہ کی فہرست میں جنوبی ایشیا میں سب سے محفوظ ترین شہر منگلور کو قرار دیا گیا ہے۔

منگلور کے سیفٹی انڈیکس کی شرح 74 اعشاریہ 66 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں سیفٹی انڈیکس 70 اعشاریہ 85 فیصد رہا۔

فہرست میں لاہور کا نمبر گیارہواں رہا۔