سمجھدار ہاتھی کی کنویں سے پانی نکالتے ہوئے ویڈیو وائرل

September 04, 2021


سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سمجھ دار ہاتھی کی دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہاتھی کو کنویں سے اپنے لیے پانی نکالتے اور پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر افراد خود اپنی ویڈیوز بنا کر مشہور ہونے کی غرض سے اپلوڈ کرتے ہیں اور اسے وائرل بنانے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے زریعے آئے دن بہت لوگوں کو شہرت مل بھی جاتی ہے مگر اس ویڈیو میں نظر آنے والا ہاتھی اس بات سے بے خبر ہے کہ اُس کی ویڈیو بن رہی ہے اور وہ مشہور ہونے والا ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہاتھی پرانی طرز کے بنے نلکے کے پاس کھڑا ہے اور زمین سے خود کے لیے پانی نکال رہا ہے۔

پانی نکل آنے پر سمجھدار ہاتھی ضرورت کے مطابق پانی پی کر نلکا چلانا بند کر دیتا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی اس 26 سیکنڈ کی ویڈیو کو تا حال ہزاروں افراد لائیک اور شیئر کر چکے ہیں۔