آسٹریلیا: T20 ورلڈ کپ سے پہلے 3 ملکی سیریز کے انعقاد کی کوششیں

September 05, 2021

کرکٹ اسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے 3 ملکی سیریز کے انعقاد کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سہہ فریقی سیریز آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

کرکٹ اسٹریلیا سیریز کے حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ سے بات کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ اسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان بات چیت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔