خاتون مریضہ نے نرس کو بھوت سمجھ لیا

September 07, 2021

ویتنام میں کورونا وائرس کے حفاظتی لباس میں ملبوس نرس کو خاتون مریضہ نے بھوت سمجھ لیا جس کے بعد خاتون نے چیخ چیخ کر پورا وارڈ سر پر اُٹھالیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ ویتنام کے ایک اسپتال کے کورونا وارڈ کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیڈ پر لیٹی خاتون مریضہ کی اچانک آنکھ کھلتی ہے اور وہ حفاظتی لباس میں ملبوس نرس کو بھوت سمجھ کر زور زور سے چیخیں مارنے لگتی ہے۔

خاتون کو چیخیں مارتا دیکھ کر اسپتال کا دیگر عملہ بھی وہاں آجاتا ہے اور پھر خاتون کو سمجھانے لگتے ہیں لیکن خاتون کسی کی نہیں سُنتی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کی اس حرکت پر اسپتال کا عملہ بہت زور زور سے ہنستا ہے۔