پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا ادارہ ہے، شازیہ مری

September 12, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا ارادہ ہے۔

میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف صحافتی تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے میں اپوزیشن جماعتیں ن لیگ، پی پی، جے یو آئی (ف) کے نمائندے اور اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

شازیہ مری نے اس احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بل کو مسترد کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی اے کے ذریعے حکومت ایک اندھیرا لانا چاہتی ہے۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میڈیا ورکرز کے احتجاج میں برابر کے شریک ہیں، پوری دنیا میں صحافت آزاد سے آزاد تر ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں ایسے قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں کہ کس طرح صحافت کو کنٹرول کیا جائے۔