• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا پر قدغن، ملک بھر کے صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا


میڈیا پر قدغن اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف ملک بھر کے صحافیوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں شرکت کے لیے صحافیوں اور اپوزیشن رہنماؤں کی بڑی تعداد پہنچی ہے، دھرنا پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کے دوران بھی جاری رہے گا۔

پی ایف یو جے نے تمام صحافی برادری، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں، مزدور یونینوں، ورکرز ایسوسی ایشنوں، طلبہ گروپوں، ڈیجیٹل حقوق کے علم برداروں اور عام شہریوں سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل صحافیوں کے حقوق اور میڈیا کی آزادی کے خلاف قرار دے دیا۔

پی ایف یو جے دستور نے قانون مسلط کرنے پر ہر سطح پر مزاحمت کرنے اور میڈیا کی آزادی سلب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ اور صحافیوں کےدھرنے میں شرکت کا اعلان کرچکی ہے۔

تازہ ترین