ایران کی آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات پر نصب کیمروں کی مرمت کی اجازت

September 12, 2021

ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو اپنی جوہری تنصیبات پر نصب مانیٹرنگ کیمروں کی مرمت کی اجازت دے دی۔

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی سے ملاقات کے بعد انٹرنگ کیمروں کی مرمت کروانے پر اتفاق ہوا ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تکنیکی ٹیم ایران آکر کیمروں کے میموری کارڈز تبدیل کرنے اور دیگر مرمتی کام کرے گی۔

عالمی جوہری توانائی کے سربراہ نے آج تہران میں ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ سے ملاقات کی۔

رفائیل گروسی کے دورہ ایران کا مقصد ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کی راہ ہموار کرنا ہے۔