ملکی تاریخ میں پہلی بار پریس گیلری صحافیوں پر بند کی گئی، شیری رحمٰن

September 13, 2021


پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کے لیے پارلیمان کی پریس گیلری بند کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمٰن نے کہا کہ پارلیمان کی پریس گیلری کبھی مارشل لا میں بھی بند نہیں ہوئی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ صحافیوں کی پریس گیلری جانے پر پابندی کس بنیاد پر لگائی جارہی ہے؟، تباہی سرکار کو صحافیوں سے کیا خطرہ ہے؟

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، پہلے ہی صحافی پارلیمان کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔