• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سے زیادہ آمرانہ حکومت نہیں دیکھی، مولانا اسعد محمود


جمعیت علماء اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے زیادہ آمرانہ حکومت نہیں دیکھی۔

صحافیوں کے دھرنے سے خطاب میں اسعد محمود نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پارلیمان کے اندر صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کے ساتھ عوام کے پاس جانے کو تیار ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اس سے زیادہ آمرانہ حکومت نہیں دیکھی۔

جے یو آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جب تک بے لگام گھوڑے کو لگام نہیں دے دیتے، جدوجہد نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین