کے پی اسمبلی: اپوزیشن کا شور شرابا، ایوان مچھلی بازار بن گیا

September 13, 2021

خیبرپختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کے ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا۔

کے پی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

رکن اسمبلی بلاول آفریدی نے کہا کہ اسپیکر نے انہیں ایوان میں فسادی اور شرپسند کہا تھا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ اسپیکر مجھے ایوان میں بات کرنے کی اجازت کیوں نہیں دے رہے ہیں؟

اس پر ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی نے بلاول آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں جیسی حرکتیں نہ کریں۔