تمام بند تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

September 14, 2021

ملک بھر میں جہاں جہاں کورونا کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اب انہیں 16 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اپنے ایک حالیہ بیان میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ملک بھر میں جہاں جہاں بھی تعلیمی ادارے بند تھے اب انہیں کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے لکھا کہ 16 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کورونا سے متاثرہ 24 اضلاع میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند کیے گئے تھے۔