الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 ون جی کے تحت وزرا کو نااہل کرسکتا ہے، کنور دلشاد

September 14, 2021


الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کو حاصل طاقت کی وضاحت کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 ون جی کے تحت وزرا کو نااہل کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس وزراء کو نااہل قرار دینے کی طاقت موجود ہے۔

الیکشن کمیشن نے آج وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی پی کی طرف سے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیج کر الزامات کے شواہد طلب کیے جائیں گے۔