روڈ کی تعمیر سے بڑی گاڑیاں بہ آسانی انڈسٹریل روڈ اور کارخانو بازار کے رش سے بچ اپنی منزل پر پہنچ جاسکیں گی

September 15, 2021

پشاور ( جنگ نیوز ) ڈی ٹور روڈ کی تعمیر سے حیات آباد انڈسٹریل روڈ اور کارخانو میں ٹریفک جام کامسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا روڈ کی تعمیر سے بڑی گاڑیاں بہ آسانی انڈسٹریل روڈ اور کارخانو بازار کے رش سے بچ کر خیبر ایجنسی کے راستے اپنی منزل مقصود تک پہلے سے کم وقت میں پہنچ سکے گی ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے رنگ روڈ پی ڈی اے ٹول پلازہ کے ساتھ متاثرین ڈی ٹور روڈ سے مذاکرات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے عمارہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل بانو ڈائریکٹر پی ڈی اے اعجاز افضل، عبدالغفور اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران بھی موجود تھے ڈی ٹور روڈ پر مکانات اور نجی زمینوں کے مالکان نے عدالت عالیہ سے سٹے آرڈرز حاصل کیے تھے جس کی وجہ سے روڈ کا بقیہ 3 کلومیٹر کا کام التوا کا شکار تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے گزشتہ روز ازخود دورہ کرکے متاثرین کو بذریعہ جرگہ راضی کیا جس پر متاثرین نے کمشنر پشاور ڈویژن کا جرگہ قبول کرتے ہوئے مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا اور انتظامیہ کو گھر خالی کرنے کی یقین دہانی کرادی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو متاثرین کو جلد از جلد معاوضے کی ادائیگی کرنے اور روڈ پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے کمشنر پشاور ڈویژن نے کہا کہ تمام مسائل پختون روایات کے تحت حل کرینگے جس کے لئے کسی ایک فرد کے پاس جانا ہو تو وہ ضرور جائنگے اور مسائل کا حل نکالا جائیگا۔