افغان خواتین فٹبال ٹیم لاہور پہنچ گئی

September 15, 2021


افغانستان ویمن فٹبالر اپنی فیملیز اور کوچز کے ساتھ لاہور پہنچ گئیں۔

پنجاب فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے دستے کا استقبال کیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز افغان ویمن فٹبالر کا دستہ طورخم بارڈر سے پاکستان پہنچا تھا۔

افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کو خاندانوں سمیت سیکیورٹی میں پشاور بھیجا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار کے مطابق افغان خواتین ٹیم کے طورخم امیگریشن سیکشن پر دستاویزات کا اندراج کیا گیا۔

اکبر افتخار نے بتایا کہ اندراج کےبعد افغان ویمن ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

اس موقع پر خواتین ٹیم کو لینے کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نمائندہ طورخم پر موجود تھا۔

افغان ٹیم خاندانوں سمیت 115 ارکان پر مشتمل ہے۔