جنت مرزا کو برتھ ڈے پر کیا سرپرائز ملا؟

September 15, 2021

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی سالگرہ پر ان کے قریبی دوست عمر بٹ نے برتھ ڈے پارٹی دے کر اُنہیں حیران کر دیا۔

جنت مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر بٹ نے جنت مرزا کی برتھ ڈے کے لیے بہت شاندار پارٹی کا اہتمام کیا ۔

جنت مرزا نےعمر بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے بہترین سرپرائز ہے ! بہت شکریہ۔‘


واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔‘

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔