کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچادی گئیں

September 15, 2021

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچنے کی نوید سنادی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سائنوفارم ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچادی گئیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سائنوویک ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں بھی پاکستان پہنچادی گئیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سائنوفارم 13 ستمبر کو اور سائنوویک 16 ستمبر کو پاکستان درآمد کی گئی۔

این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق سائنوفارم اور سائنوویک ویکسین خوراکیں وزارت صحت کے حوالے کردی گئیں۔

ترجمان کے مطابق سائنوفارم اور سائنوویک ویکسین این ڈی ایم اے کی طرف سے خریدی گئیں۔