امریکا سے پاکستان کو فائزر ویکسین کی مزید ایک کھیپ مل گئی۔
امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو فائزر ویکسین کی مزید 35 لاکھ ڈوز دے رہے ہیں۔
امریکی سفارت خانہ پاکستان کے لیے فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ کے اعلان پر بہت خوش ہے۔
سفارتخانے کے مطابق اس نئی کھیپ کے ساتھ پاکستان کو عطیہ ویکسین کی خوراکوں کی تعداد 1 کروڑ 57 لاکھ ہوگئی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا نے جولائی میں 55 لاکھ موڈرنا جبکہ اگست میں 36 لاکھ فائزر ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو بطور امداد دیں۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق ستمبر میں 66 لاکھ خوراکیں فائزر ویکسین کی بطور امداد دی گئیں۔