حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا، امتیاز شیخ

September 15, 2021

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پٹرول پر 5 روپے بڑھاکر ثابت کردیا کہ حکومت عوام دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکیں۔

صوبائی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بےروزگاری نے عوام کو پہلے ہی بدحال کیا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی مزید بڑھا دی جاتی ہے۔