سمندری طوفان نکولس امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل سے ٹکرا گیا، سیلاب کی واننگ جاری

September 16, 2021

واشنگٹن (اے پی پی)سمندری طوفان نکولس امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل سے ٹکرا گیا ، ماہرین موسمیات کی جانب سے جان لیوا سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے محکمہ موسیمات کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سمندری طوفان نکولس تیز ہوائوں کے ساتھ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے ، طو فان سے ہوسٹن کے علاقے میں 18 انچ تک بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔نیشنل ہریکین سنٹر نے بتایا کہ طوفان منگل کی صبح 5 بجکر 30 منٹ پر ٹیکساس سے ٹکرایا ، سنٹر نے منگل کو جاری اپنے پہلے بلیٹن میں کہا کہ نکولس وسطی اور بالائی ٹیکساس کے ساحلوں پر شدید بارشوں ، تیز ہوائوں اور طوفان کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے انتہائی شہری آبادی والے میٹروپولیٹن کے علاقے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکساس اور مغربی لوئزیانا کے کچھ حصوں میں6 سے 12 انچ بارش متوقع ہے جو سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔