ویانا میں ایف ایف پی 2 ماسک لازمی قرار دے دیا گیا

September 16, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں تمام خوردہ دکانوں،پبلک ٹرانسپورٹ،تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں لوگوں کو ایف ایف پی 2 ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ پولیس چیک کرے گی، جو خلاف ورزی کرتے پایا گیا ان پر بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ وزیر اقتصادیات مارگریٹ شریمبک نے تجارتی ایسوسی ایشن سے ایک ملاقات میں وعدہ کیا ہے کہ پولیس نئے قانون پر عملدرآمد کرائے گی۔